وزیراعظم نے ثابت کرنا ہے کہ انھوں نے پیسہ ملک سے باہر کیسے اور کہاں بھیجا۔ شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، انھوں نے ثابت کرنا ہے کہ انھوں نے پیسہ ملک سے باہر کیسے اور کہاں بھیجا۔ جمعرات کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'شرم کا مقام ہے کہ ایک ملک کا وزیراعظم اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہے۔