نواز شریف نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی چیز پیش نہیں کی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاو ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی چیز پیش نہیں کی،قطری کا خط ان کا دفاع تھا ،لیکن اب قطری نہیں آرہا تو ان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں کہ پیسے ملک سے باہر کیسے گئے،عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے عدلیہ اور فوج کی طرف سازش کا اشارہ کیا،جب موجودہ چیف جسٹس اور آرمی چیف آئے تو مریم نواز نے کہا کہ اندھیری رات نکل گئی،طوفان نکل گیا،مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہااب حالات اچھے ہوگئے،آج یہ لوگ اس چیف جسٹس اور آرمی چیف پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھی، شرمناک بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے تحیقیقات کو سازش قرار دیا۔