جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سے باہر دھیلے کا کام نہیں کیا:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ایک بار پھر جے آئی ٹی پر برس پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے جمہوریت اور عدلیہ مضبوط ہو گی۔ اب جے آئی ٹی پر لازم ہے کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے اور غیرجانبداری ثابت کرے۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ادھرادھر بہکی بہکی پھر رہی ہے، وزیراعظم کے موقف سے اسے افاقہ ہوا ہو گا۔ جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ نے بنایا اس لیے اس کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے۔ رانا ثنا نے کہا کہ جے آئی ٹی پوری دنیا کے گلے پڑ گئی ہے۔ اس نے جوڈیشل اکیڈمی سے باہر ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔ ملک میں دھرنوں کے لیے یہودی قوتیں فنڈنگ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جے آئی ٹی کے سامنے سب کچھ رکھیں گے۔ گاڈ فادر کے حقائق بھی رکھیں گے۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ شہبازشریف سے سامنا ہو گا تو جے آئی ٹی کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے۔ سترہ جون کو لمبے سیشن کیلیے تیار ہوجائیں