وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران حرمین شریفین کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی:ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کے قتل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ معاملے پر چین حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ قتل ہونے والے چینی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے۔ افغانستان میں حالات اندرونی عوامل سے خراب ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان کو ملکر دہشتگردی اور داعش پر قابو پانا ہو گا.نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کا بازار گرم رکھا ہے۔ رمضان میں 25 کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔ ترجمان نے وزیر اعظم کے سعودی عرب و قطر میں ثالثی کے لئے دورہ سعودی عرب میں پیشکش کے قبول یا مسترد ہونے پر خاموشی اختیار کی کہا وزیر اعظم کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال ہوا، سعودی عرب کو حرمین شریفین کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے