بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل، مریم نواز کی قوم سے دعائے صحت کی اپیل

Jun 15, 2018 | 00:56

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے لندن آمد کے بعد سیدھے اسپتال پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے لندن میں موجود کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود تھی، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی۔

کلثوم نواز پچھلے کئی گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے،کلثوم نواز کو گزشتہ رات حالت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میاں نواز شریف اور مریم نواز جب ہسپتال سے باہر نکلے تو انتہائی افسردہ تھے، مریم نواز نے قوم سے والدہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، دوسری جانب شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام میں تمام لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔ عمران خان نے بھی ٹویٹ کے ذریعے اظہار تعزیت کیا اور صحت کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں