خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آرمی چیف
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والے افسروں کو مبارک باد دی،آرمی چیف نے قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورس مکمل کرنے والے افسروں سے خطاب بھی کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے،تاہم خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا،جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر تمام پاکستانیوں کا ہے،اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے ضروری ہے،کہ قانون کی حکمرانی ہو،،ہمیں فرائض کی ادائیگی کو اپنے حقوق کے برابر ترجیح دینا ہوگی