عید پر ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری سنا دی۔

Jun 15, 2018 | 12:29

عوام کے لئے خوشخبری، میٹھی عید ٹھنڈی گزرے گی، عید الفطرپرملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا،موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنا دی،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نم ہوائیں ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کےساتھ بارش کاسبب بنیں گی۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کےدوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا،فاٹا اور کشمیرمیں بادل برسیں گے، جمعہ کوکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں اور چندمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں