سیاسی مخالفین کی بہنیں بیٹیاں انتقامی مقدمات کی نذر ہورہی ہیں، مریم نواز
نائب صدر پاکستا ن مسلم لیگ(ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بہنیں بیٹیاں، جیلوں ،حوالات اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہورہی ہیں۔
سیاسی مخالفوں کی بہنیں بیٹیاں جیلوں حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر۔ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کر کےبھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کو کٹہرے میں کھڑا کر کے، اسکا تمسخر اڑا کر کے چلتی بنی ! کیا بات ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2019
پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور کی گرفتاری کے حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنیں بیٹیاں، جیلوں، حوالات اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہورہی ہیں۔ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کرکے بھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کا تمسخر اڑا کر کے چلتی بنی ہیں۔