نیب نے ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کردیا
نہر خیام پر 48 ,40 مربع گز پلاٹ کی غیر قانونی الاٹ کے معاملے پر نیب نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے زین ملک، سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا، سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی روئف اختر فاروقی اور ممتاز حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ 1990ء میں ذوالفقار مرزا نے اپنے سسر قاضی عابد کو نہر خیام پر پلاٹ دلایا۔ پندرہ دن بعد قاضی عابد کی کمپنی نے پلاٹ ذوالفقار مرزا کی بہن کو بیچ دیا۔ جبکہ 2014ء میں ذوالفقار مرزا نے یہ پلاٹ مسز پاک ویو کمپنی کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کا فروخت کیا