حکومت بجٹ میں کاروباری طبقے کے تحفظات دور کرنے کیلئے بات چیت کریگی، ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اورحکومت وفاقی بجٹ میں اُنکے تحفظات دور کرنے کے لئے اُن سے بات چیت کرے گی۔ انہوں نے لاہورمیں صنعت وتجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن میں مختلف تجارتی یونینز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملکی ترقی کے سفر میں کاروباری برادری کو شراکت دار کے طورپرساتھ لیکر چلناچاہتی ہے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کی ہیں اور فیڈرل بورڈآف ریونیوکی تشکیل نو کی جارہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کامقصداثاثوں کو دستاویزی شکل میں لانا ہے اوراس سکیم کواثاثے ظاہر کرنے کے بل میں تبدیل کیاجارہاہے