کے الیکٹرک صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کی فراہمی کانظام بہتربنائے، عمرایوب
بجلی کے وزیرعمرایوب نے کے۔ الیکٹرک سے کہاہے کہ وہ صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی فراہمی کانظا م بہتربنائے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہاکہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کی مشکلات مدنظررکھتے ہوئے پہلے ہی کے۔ الیکٹرک کو ایک سوپچاس میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دے چکی ہے ۔ تاہم کے ادارے کا غیرموثر تقسیم کارنظام نجی کمپنی کواس اضافی بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہاہے۔ عمرایوب نے واضح کیاکہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کے ۔الیکٹرک کودس سے پندرہ ملین مکعب فٹ اضافی گیس فراہم کررہی ہے۔انہوں نے یہ اطلاعات بھی مسترد کردیں کہ بجلی گھروں کو گیس پریشر میں کمی کاسامناہے۔