مغربی کنارے سے 2فلسطینی نوجوان اغوا
قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قلقلیہ اور جنین سے 2 فلسطینی نوجوان اغوا کر لیے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے قلقیلیہ کے مرکزی علاقے پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان محمدعنایہ کو دوکانوں پر چھاپوں کے دوران آغازکر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے علاقے کو چھوڑنے سے پہلے سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کو ضبط کر لیا ،اسی دوران قابض صہیونی فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے پر ہلہ بولا اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو جانے سے پہلے گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عزون قصبے میں کارروائیوں کے دوران فوجیوں نے بڑی تعداد میں اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے آس پاس کے گھروں میں موجود فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔جنین میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نوجوان رمزی فیاض کو شہر کے شمالی علاقے میں موجودگی کے دوران گرفتار کیا۔