شکارپور میں بھی ایڈز نے پنجے گاڑ لئے ۔
لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے بعد ضلع شکار پور میں ایچ آئی وی کی مہلک بیماری نے اپنے پنجے گاڑ د یئے ۔شکارپور سمیت ملحقہ علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا خطرہ سر پرمنڈالنے لگا، محکمہ صحت کی جانب سے مرض پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شبیر شیخ نے کہا کہ ملحقہ علاقوں میں 25 سو سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 31 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ، ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کو علاج سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔شکار پور کے شہریوں نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ اس مہلک بیماری سے چھٹکارے کے لیے سرکاری ہسپتا لوں کے بجائے نجی میڈیکل سٹورز پر بھی ایچ آئی وی سے بچائو کی ادویات عام کی جائیں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے۔ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا معصوم بچے کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت بغیر معاوضے کے علاج کی سہولتیں اور ادویات مل رہی ہیں۔شکار پور کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے لے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔