مشرف کےوقت بھی یہ برداشت کیا، کوئی مسئلہ نہیں، میں بےقصورہوں، فریال تالپور
اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا سب جانتےہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں، اپنےآپ کواللہ کے حوالے کردیا ہے، مشرف کے وقت بھی یہ برداشت کیا ، میرے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں، میں بےقصورہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں، اپنے آپ کواللہ کے حوالے کیا ہے،اللہ خیر کرے گا۔ صحافی نے سوال کیا عدالتوں سےاحتساب پر کوئی اعتراض تونہیں تو فریال تالپور کا کہنا تھا سیاسی کارکن ہوں،میں نےپہلےبھی یہ سب دیکھاہے، پہلےمیرےوالد،بھائی اورمیرےخاوندجیلوں میں تھے۔ فریال تالپور نے کہا میں نےسیاست کی ہے،مشرف کےوقت بھی یہ برداشت کیا ، میرےلئےیہ کوئی مسئلہ نہیں ہےمیں بےقصورہوں، مجھ پر صرف ڈیڑھ کروڑ کا الزام لگاگیا، اربوں روپے کہاں ہیں۔ صحافی نے سوال کیا آپ کےپروڈکشن آرڈرجلدجاری ہوں گے؟ تو پی پی رہنما نےجواب دیا جوقانون کا تقاضہ ہےاور میراحق ہے، میں اس کو استعمال کروں گی۔