تجاوزات کی آڑ میں معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے 13مقامات پربوتھ مسمار کردئیے گئے
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم س کے انسداد تجاوزات سیل نے معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو بھی نہ بخشا،تجاوزات کی آڑ میں 13مقامات پربوتھ مسمار کردئیے گئے۔فلاحی ادارے کولانڈھی۔کورنگی۔مرتضی چورنگی۔ بھینس کالونی۔ملیر۔سپر ہائی وے اور دیگر مقامات پر امدادی آپریشن میں دشواریوں کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے احکامات پرکارروائی کی گئی ہے تو کے ایم سی کو متبادل جگہ بھی فراہم کرنی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات کی آڑ میں معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے بیشتر مقامات پر بنائے گئے بوتھ مسمار کردئیے گئے، انسداد تجاوزات عملے نے عبدالستار ایدھی کے اپنے ہاتھ سے لگایا گیا جھولا بھی گرادیا۔آپریشن کی آڑ میں مسمار کئے جانے والے بوتھ سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کو کورنگی۔لانڈھی۔مرتضی چورنگی۔ بھینس کالونی۔۔ملیر۔۔سپر ہائی وے اور دیگر مقامات پر مریضوں کو سورس فراہم کرنے میں پریشانی کا سبب بن رہا ہے ۔شہری کہتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر کے ایم سی نے تجاوزات کی آڑ میں ایدھی کے بوتھ توڑ نے کے ساتھ متبادل جگہ بھی فراہم کردیتے۔