پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیرکو دوبارہ شروع ہوں گے
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیرکو دوبارہ شروع ہوں گے ، سینیٹ میں بجٹ کا آغازہوگیا ہے، حکومتی رکاؤٹ پر قومی اسمبلی میں بحث شروع نہ ہوسکی اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر حکومتی ہنگامہ آرائی میں نذرہوگئی ۔
قومی اسمبلی میں 25جون کو بجٹ پر بحث سمیٹی جانی جس میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاسوں کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مزید شدید احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے ، حکومت کو سخت دبائو میں لایاجائے گااور حکومت کو آسانی سے بجٹ منظور کرنے کا موقع فراہم نہیں کیاجائے گا، دونوں ایوانوں کے اجلاسپیرکو شروع ہونگے۔
قومی اسمبلی کے میں وفاقی بجٹ2019-20 پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے عام بحث کا آغاز ہوسکے گا۔بجٹ اجلاسوں میں اپوزیشن کی طرف سے دیگر معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جس کی منظوری متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس میں باضابطہ طورپر دیدی گئی ہے