ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پر کل سے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائے گی
ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پر کل سے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرد یامیر عامر اعظم حمزہ نےبتایاکہ دونوں اطراف سے برف ہٹادی گئی ہے ۔برف باری کے باعث یہ شاہراہ ہرسال نومبر کے وسط میں بند ہوجاتی ہے اور اسے جون میں کھول دیاجاتا ہے۔ادھر برف باری کے باعث استور سکردو شاہراہ کو دوسائی کے مقام پر ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔