صدرمملکت کا سینئر صحافی رحمت علی رازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی رحمت علی رازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیںگی۔پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان خان بزدار نے اوراطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔رحمت علی رازی کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی ۔