مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فوجیوں نے بیت لحم سے 5 فلسطینی گرفتار کر لیے
قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور بیت لحم سے بچے سمیت 5فلسطینی شہریوں کو گرفتارکر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 17 سالہ اسید الدین ابو شعیرہ کو عایدہ پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھر سے گرفتار کر لیا۔انہوں نے ایک 23 سالہ شہری محمد البدونہ کو بھی عائدہ پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھرسے گرفتارکر لیا۔ ایک اور نوجوان جسکی شناخت ابراھیم عطااللہ کے نام سے ہوئی کو صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے مشرق میں حرمالا گائوں میں اسکے گھر میں لوٹ مار کے بعد گرفتار کیا۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے پرانے شہر کے شمال میں وادی الجوز پر ہلہ بولا اور دو بھائیوں کوگرفتار کر لیا جنکی شناخت یوسف و محمد السلاطی کے ناموں سے ہوئی۔