وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کے بجٹ سے بھی عوام کوئی اچھی توقعات نہ رکھے۔عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کے بجٹ سے بھی عوام کوئی اچھی توقعات نہ رکھے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کے چمچے کرچھے ہیں۔پنجاب میں لوگ کورونا سے مررہے ہیںعثمان بزدار ٹھنڈے ستو پی کر ٹھنڈے کمروں میں مزے کررہے ہیں۔پنجاب کے52ترجمان خاموش اور چابی والے وزیراعلیٰ کی نالائقی پر پردے ڈال رہے ہیں۔چینی چوروں کا ٹولہ اب کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔عمران نیازی معیشت کو دیوالہ کرکے اب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔وفاقی بجٹ میں امیروں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ پنجاب کابجٹ بھی سرمایہ دارطبقے کا بجٹ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران نیازی نے لاک ڈائون اور سمارٹ ڈائون کھیلتے کھیلتے ہزاروں زندگیاں دائو پر لگادیں۔کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں 2 ہزار 632 لوگ وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔عمران نیازی کا سمارٹ لاک ڈائون پنجاب میں 969لوگوں کی جانیں لے گیا۔24گھنٹوںکے دوران ملک میں وائرس کے 3 ہزار 366 نئے کیسز اور 36 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں