سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے 15 اموات،2287 نئے کیس رپورٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اتوار کو کورونا سے متاثرہ 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا مزید 15 مریض انتقال کرگئے۔ وہ اتوار کو سندھ میں کورونا سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11197 ٹیسٹ کیے گئے۔11197 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے۔اب تک 298332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان میں 53805 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اتوار کو مزید 15 مریض انتقال کرگئے۔انہوں نے بتایا کہ انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 831 ہوگئی ہے ۔اس وقت 27368 مریض زیر علاج ہیں ۔زیر علاج مریضوں میں 25483 مریض گھروں میں، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔اس وقت 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اتوار کو 1219 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 25606 ہوگئی ہے ۔کراچی میں اتوار کو 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ضلع وسطی میں 242، شرقی369، کورنگی 185، ملیر 122، جنوبی 418 اور غربی میں 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔سجاول میں 68، خیر پور 49، حیدرآباد 44، گھوٹکی 39، مٹیاری 38، شہید بے نظیر آباد 37، لاڑکانہ 22، سانگھڑ 20، میرپور خاص 15، کشمور 14، جامشورو13، سجاول 10، شکار پور 7، دادو 7،بدین 4، ٹھٹھہ 3، نوشہروفیروز 3 اور قمبر میں 1 ایک کیس پورٹ ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں۔