پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا
اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کر کے فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد رہا کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے زیر حراست اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے، بھارتی سفارتی عملے کےاراکین کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا۔پولیس کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کی موجودگی میں بھارتی ہائی کمیشن کےاہلکاروں کو رہا کیا گیا۔ آج صبح بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کیاتھا۔