سندھ حکومت کا کاروبار 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں دو روز کا لاک ڈاؤن ختم کرکے صرف ایک روز کی تعطیل کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سندھ میں ہفتے میں 2 دن کے بجائے ایک دن کاروبار بند کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دنوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔