حسن علی نے وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا, بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا جس کے بعد وہ پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ دنوں حسن علی نے پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے فیملی مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہیں آج شام ابوظبی سے واپس اپنے گھر کا سفر کرنا تھا لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے پاکستان جانے کا ارادہ ترک کردیا اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔اس حوالے سے حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی اہیلہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور سپورٹ کی۔