بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، ترجمان مسلم لیگ ن
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا جعلی پکڑے جانے کا خوف ہے۔ بجٹ ، مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے اور عوام کی جیب مزید خالی کرنے کا بجٹ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ۔ اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے غائب کر دئیے گئے ۔ بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ،،شہباز شریف آج جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے