13.6ملین روپے کی بچت، چوہدری سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی، چوہدری سرور کی کفایت شعاری کی وجہ سے13.6ملین روپے کی بچت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور نے کم اخراجات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کی گورنر شپ میں کفایت شعاری پر عمل کیا گیا، اور مالی سال2020-21 کےدوران گورنرہاؤس میں صرف 20 لاکھ خرچ کئے۔