پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پُر امید
اسلام آباد : پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، ایک نکات پر عملدرآمد کےبعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پُر امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، فیٹف ایکشن پلان کےتحت 27پوائنٹس پرعملدرآمدکیلئے کہا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کاہو گا، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا، گروپ میں چائنا،یوایس اے،یوکے،فرانس،انڈیاشامل ہیں۔