جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے: قائد حزب اختلاف شہباز شریف
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ ایوان کا تقدس اسپیکر نے مجروح کرایا ہے۔ انہوں ںے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر! ایوان میں شور شرابہ ختم کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا جب کہ اسپیکر اسد قیصر حکومتی اراکین کو بار بار خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے میاں شہباز شریف کے گرد حصار بھی قائم کیا۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب اسپیکر! آپ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب اسپیکر ایوان کی ذمہ داری آپ کے پاس ہے۔ن لیگ کے مرکزی صدرمیاں شہبازشریف نے کہا کہ آج سرکاری ملازمین کی بھی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وقفے کے بعد ایوان میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اگرہم نے اضافی بجلی بنائی تو پھرلوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ بجٹ جو کسی غریب کی غربت کو ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے۔ حکومت پر کڑی نکتی چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران لوگوں پر 1200 ارب روپے کے ٹیکسز کا بوجھ ڈالا گیا۔