پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےافسران کو پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ بدھ کوچیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اس حوالہ سے کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں ۔ چیف الیکشن کمشنرنےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرنےکا حکم دیا