طارق چیمہ اور سالک حسین محسن کش،بھائی پر جعلی مقدمات بنوا رہے:فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طارق چیمہ اور سالک حسین ، مونس الہی کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ مونس الہیٰ نے طارق چیمہ کیلئے کیا نہیں کیا، آج یہ محسن کش پرویز الہیٰ اور مونس کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے سیاست اپنی جگہ آخر آپ کا بھائی ہے کوئی شرم کریں۔