پرویز مشرف واپس آئیں یہ انکا گھر ہے، سب کیساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے، سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سابق صدر پرويز مشرف کى بيمارى اور وطن واپسى کا معاملہ ايوان بالا میں زیر بحث آیا۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم فيصلے کرنے والے نہیں ہیں اور پرویز مشرف باہر گئے تو کوئی نہ روک سکا اور جب پرویز مشرف صدر تھے تو میں جيل میں تھا۔ ایوان میں کہہ ديا تھا کہ میں نے پرويز مشرف کو معاف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بے شک واپس آئيں يہ ان کا گھر ہے لیکن سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہيے۔ غفوری حیدری نے کہا کہ میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا تاہم پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئیں تو یہ مناسب نہیں ہو گا۔ نواز شریف بھی علاج کے لیے یہاں سے چلے گئے۔