مونس الٰہی کا منی لانڈرنگ مقدمہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وکیل مونس الٰہی عامر سعید نے کہا کہ مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے۔مونس الٰہی کے وکیل نے کہا کہ تفتیش کئے بغیر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔