ارجنٹینا کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے نیول ہید کوارٹرکا دورہ کیا ، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات میں عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جوآن مارٹن پالیو کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق اس دوران ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جبکہ معزز مہمان نے میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔