ہمارے دور میں ڈیزل، کانپیں ٹانگنے والا مارچ کیا گیا ہم نے کبھی رکاوٹیں نہیں لگائیں: عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ڈیزل، کانپیں ٹانگنے والا مارچ کیا گیا ہم نے کبھی رکاوٹیں نہیں لگائیں۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جب کال دوں گا تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے، آپ نے ہردروازے پرجاناہے، سیاست نہیں کرنی، تبلیغ کرنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس والوں نے بچوں اور خواتین پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، ہمارے اوپر چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں، عوام کو ان کے خوف سے نکالنا ہے۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ڈی چوک پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، کیا وہ کوئی دہشت گرد تھے؟ ہمارے دور میں تین لانگ مارچ ہوئے، کبھی ڈیزل نکلتا تھا اور کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکلتا تھا۔