گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں تبدیل کر دیا۔

Jun 15, 2023 | 11:14

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں۔اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔گوگل کے ڈوڈل نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔یاسر چیمہ نامی ٹوئٹر صارف نے گوگل ڈوڈل پر ہنستے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے جبکہ ایک اور صارف نے 2023 میں ہی عام انتخابات کی امید لگا لی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ گوگل جلد ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کے لئے پریس کانفرنس کرے گا۔ایک ٹوئٹر صارف نے اسے گوگل کی طرف سے الیکشن نہ کرانے پر احتجاج قرار دیا۔

مزیدخبریں