نگران سیٹ اپ پر خیبر پختونخواحکومت بازی لے گئی،صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ طاق پرویز کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی اور قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوزکانفرنس میں نگران سیٹ اپ کااعلان کیا،،، جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ طارق پرویز غیرجانبدار شخصیت ہیں اور ان کا نام میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے،،، انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ نگران سیٹ اپ کا ہے،،امید ہے کہ دیگر صوبوں میں بھی متفقہ طور پر نگران حکومت کا اعلان کیا جائے گاقائد حزب اختلاف اکرم درانی نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کانام مشاورت کے بعد دیا گیا،،،ان کاکہنا تھا کہ اپنے مفادات بالائے طاق رکھ کر ملک کیلئے سوچنا چاہییے،،امیر حیدر ہوتی خط لکھنے کے بجائے خود چل کر آئے