ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات, گلگت بلتستان،کشمیر میں ہلکی بارش کاامکان
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہورڈویژن میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور میں چوالیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں آج سرد ترین مقابلہ کالام اور استور رہے جبکہ درجہ حرارت منفی دو ڈگیر سینٹی گریڈ تک نیچے گرگیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور میں آٹھ، فیصل آباد اور ملتان میں بارہ، کراچی بیس، سکردو اور مری میں تین، مظفرآباد نو، گلگت چھ، لاہور گیارہ، کوئٹہ چار اور حیدرآباد میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔