سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کو بھتہ خوری کے الزام سے بری کرنا ہماری اخلاقی فتح ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ پانچ اکتوبر دوہزار گیارہ کو سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا اس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی پر بھی بھتہ خوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔۔اور یہ الزام پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم کی جانے والی غلط رپورٹ کی روشنی پر عائد کیا گیا۔ جس پر جماعت اسلامی نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا۔۔ ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور دیگر کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کئے جس پر انہوں نے ہائی کورٹ میں وضاحت پیش کی کہ فضل الرحمن بھتہ خوری میں ملوث نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام میں پولیس پر ہتک عزت اور ہر جانے کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پرامن مذہبی و سیاسی جماعت ہے اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔