تحریک انصاف کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت کی 2010 کی پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں ایگری اور ویٹرنری گریجویٹس کو 100, 100 کنال نہر یا کنال بارانی سرکاری اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی پنجاب کے دیگر اضلاع میں اس سکیم پر عمل درآمد ہو گیا تھا لیکن بدقسمتی سے تحصیل تونسہ میں گریجویٹس زمین کا قبضہ نہ ملنے کی وجہ سے سات سال سے دھکے کھار رہے ہیں۔ 94 گریجویٹس کو تحصیل تونسہ کے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں موجود 58 ہزار کنال میں سے 9400 کنال اراضی الاٹ کی گئی تھی اور آج تک انہیں قبضہ نہیں ملا۔