سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے امریکا کے سٹیو جونسن کو شکست دیکر اے ٹی پی انڈین ولز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی
کیلیفورنیا امریکا میں کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر نو سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ امریکا کے سٹیوجونسن سے تھا جس میں سوئس ٹینس سٹار نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی
راجر فیڈرر نے یک طرفہ مقابلے کے بعد امریکی ٹینس پلیئر کے خلاف میں سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی میچ میں کامیابی سے راجرفیڈرر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں بھی پہنچ گئے، ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے لیے کل راجرفیڈرر اور عالمی نمبر چار سپین کے رافیل نڈال آمنے سامنے ہوں گے۔