پاک چین اقتصادی راہداری سفر کیلئے محفوظ ہے۔ نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سفر کے لئے محفوظ ہے ،ان کا پسنی سے براستہ سڑک گوادر تک سفرکیا۔وزیراعظم نے اس دوران گوادر پسنی روڈ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اورپسنی میں ایک سو چھتیس کلومیٹر طویل پسنی گوادر شاہراہ کا معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنرمحمد خان بھی موجودتھے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سفر کیلئے محفوظ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف دوروزہ دورے کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پسنی پہنچے جہاں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اوروزیراعلیٰ سردار ثنا اللہ زہری نے پسنی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔پسنی آمد کے بعد وزیر اعظم بذریعہ سڑک گوادر کے لئے روانہ ہوئے ۔پسنی سے گوادر تک یہ سڑک 136کلومیٹر ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سفر کیلئے محفوظ ترین ہے۔ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیر اعظم کو گوادر کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔دورے کے دوران وہ گوادر کے تاجروں سے ملاقات بھی کی اس کے علاوہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔