دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سرفراز احمد کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمدشہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ ،بابراعظم، شعیب ملک، فخر زمان، شاداب خان،عثمان شنواری، وہاب ریاض،عماد وسیم، محمد نواز، حسن علی،سہیل تنویر اور رومان رئیس، شامل ہیں,ون ڈے ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ،بابراعظم، شعیب ملک،فخر زمان ،آصف ذاکر، عماد وسیم،شاداب خان،حسن علی، وہاب ریاض،محمد عامر،فہیم اشرف اورجنید خان کو شامل کیا گیا،انضمام الحق کا کہنا تھاکہ نئےکھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں لیکن ڈسپلن کی خلاف وزری پر ایکشن لیں گے,انضام الحق کا کہنا تھا کہ بتیس کھلاڑیوں کو سلیکٹ نہیں کرسکتے،ٹی ٹونٹی میں محمد عامر کو آرام دیا گیا جبکہ عمرا کمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنےمیں ناکام رہے، احمد شہزاد، اور کامران اکمل کی پرفارمنس عمدہ رہی ہے,چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بہتر اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی آگے لانا چاہتے ہیں، اظہرعلی کی ون ڈے میں پرفارمنس متاثر کن نہیں، تاہم انہیں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنزٹرافی میں موقع دیا جاسکتا ہے