حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے بغیر کسی جنگ کے ہزاروں لوگ شہید ہوچکے ہیں.امیرجماعت اسلامی سراج الحق
لاہورکےمقامی ہوٹل میں خواتین کے اجتماع سےخطاب کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے سراج الحق نےکہاکہ حسین حقانی نے مختلف ادوارمیں جوبیانات دیے ہیں انہیں اہمیت نہیں دی گئی لیکن اب وقت کاتقاضاہےکہ ان کے بیانات پرکمیشن تشکیل دیاجائے اورپرویزمشرف سمیت جس حکمران نے بھی غیرملکیوں کے اشارے پراپنے بے گناہ لوگوں کے خون میں ہاتھ رنگے ہیں ان کامحاسبہ کیاجائے, سراج الحق کاکہناتھاکہ نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنےہیں لیکن ان کی سمت معلوم نہیں ہوسکی کہ وہ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتےہیں یا لبرل ریاست ان کے ایجنڈےمیں شامل ہے،وہ کبھی بھگوان کاراگ الاپتےہیں اور کبھی ایشور کے گن گاتےہیں،انہوں نےکہاکہ مردم شماری کےمعاملے پرسندھ اور بلوچستان کے تحفظات دور ہونے چاہیں لیکن مردم شماری کو بھی ہر صورت مکمل کیاجائے