مختلف شہروں سے سرچ آپریشنزمیں گیارہ افغان باشندوں سمیت چھیبس مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے،
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں فوج، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد،سیالکوٹ، اٹک، حسن ابدال،ناروال،شکرگڑھ اور راجن پور سمیت ڈی جی خان،لاہور،راولپنڈی میں سرچ آپریشنز کیے، جن میں گیارہ افغان باشندوں سمیت چھبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،، آئی ایس پی آر کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود ،خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد کی گئی ہیں۔۔ فاٹا اور سرحدی علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔۔ میران شاہ کے گاؤں سپالگاخ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔۔ عسکری حکام کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے چپے چپے کو شرپسند عناصر سے پاک کیا جائے گا