لاہورمیں پی ایس ایل تھری کے سیمی فائنلز کیلیے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا،
لاہورمیں پی ایس ایل تھری کے بیس اور اکیس مارچ کو ہونے والے میچز کی سکیورٹی پر پندرہ سے اٹھارہ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہونگی،،کھلاڑیوں کو قذافی اسٹیڈیم لانے والاقافلہ قربان لائن سے نکلے گا۔ قافلےمیں چھ کوسٹرزشامل ہونگی جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں رکھا جائے گا۔ قربان لائن سے پندرہ،پندرہ گاڑیوں پرمشتمل تین قافلے روانہ ہوں گے۔ دوران روٹ تمام سڑکوں کو بند کر کے جیمرز لگائے جائیں گے۔تین کنٹرول رومز کے علاوہ اسٹیڈیم اوراسکے گردو نواح کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ٹیم کیساتھ طبی عملہ بھی ہو گا۔ میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل میٹرو بس سروس کو بند کر دیا جائے گا،،تمام روٹس کی مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔کھلاڑیوں کے ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے تک اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی،،
شائقین کو پارکنگ ایریا سے سپیڈو بس کے ذریعے اسٹیڈیم تک لایا جائے گااور میچ کے اختتام کے بعد واپس پارکنگ ایریا تک چھوڑا جائے گا،شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ دکھانے کے بعد اسٹیڈیم تک جانے کی اجازت ہوگی۔فرازنظام وقت نیوز لاہور