امریکا میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیاگیا
امریکا میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیاگیاجبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردیے گئے۔فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکا بھر میں آج طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ایوان نمایندگان نے بھاری اکثریت سے اسکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کےلیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گےجبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔
امریکی ایوان میں تعلیمی اداروں میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد درس گاہوں کے تحفظ اورفائرنگ کی روک تھام کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا،، یہ بل طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد منظور کیا گیا ،
امریکہ کے تعلیمی اداروں میں جرائم کی وارداتیں دن گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں،، امریکی ایوان میں درس گاہوں کے تحفظ اورفائرنگ کی روک تھام کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیاجبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردیئے گئے، فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکہ کے کئی شہروں میں طلبہ نے آج بھی سڑکوں پر مظاہرے کیے،، جس کے بعد ایوان نمائندگان میں بھاری اکثریت سے اسکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا گیا،، اس کام کےلیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے،یاد رہے کہ ماضی میں کانگریس اسلحے کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔