رائے ونڈ پولیس چیک پوسٹ پرخودکش دھماکےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا
دہشت گردوں نے لاہور پر ایک بار پھر بزدلانہ وار کیا،رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد شہید اور تیس زخمی ہوئے،دھماکے کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،جبکہ خود کش دھماکے کا مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
شرپسندوں نے اس بار دہشت گردی کیلئے رائے ونڈ کا انتخاب کیا جہاں تبلیغی اجتماع جاری تھا،،دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا،،،دھماکے کے بعد ریسکیو حکام نے فوری موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا،جبکہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سیاسی شخصیات کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی