رائے ونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کردی گئی
رائے ونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹرمحمد اسلم اور سب انسپکٹر منصور سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اورکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت پولیس کی اعلیٰ قیادت،سول و عسکری قیادت کے نمائندگان کے علاوہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،نمازجنازہ سے پہلے شہید پولیس اہلکاروں کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا،نمازجنازہ کے وقت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نمازجنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے