پاکستان میں پی ایس ایل تھری کے الیمینیٹرز میچوں اور فائنل کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا
پاکستان سپر لیگ تھری۔ کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری۔ شائقین کو چھبیس ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت کی جائیں گی۔قیمت ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے الیمینیٹرز اور فائنل کے میچوں کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا،شائقین کرکٹ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں الیمینیٹرز میچوں اور کراچی کے نیشنل سٹیڈم میں فائنل کیلئے پرجوش ہیں،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ شروع ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس خریدنے کیلئے کوشش میں لگ گئی ہے،ہر کوئی پی ایس ایل کے میچوں کی ٹکٹوں کو پہلے حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے،،،پی سی بی نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار روپے سےبارہ ہزار روپے تک رکھی ہے،،،ٹکٹوں کے حصول کیلئےقومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہے اور ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی شخص ٹکٹ خرید سکتاہے۔