پولیس نے جو قربانی دی وہ رائیگاں نہیں جائے گی،ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ وضاحت سے کوئی بات کر سکیں:آئی جی پنجاب
لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہدائے رائیونڈ کے نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب عارف نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ رائے ونڈ اجتماع سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پرہوا،دھماکے میں نوافراد شہید ہوئے جن میں پانچ پولیس کے لوگ ہیں،ہماری تحقیقاتی ٹیم مصروف ہےاورتمام محرکات کا جائزہ لیا گیا ہے،ابھی تک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھاابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ وضاحت سے کوئی بات کر سکیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رائیونڈ اجتماع ایک ایسی جگہ ہے جسے سو فیصد سیکیور کرنا ممکن نہیںساٹھ ہزار لوگ رائیونڈ اجتماع میں موجود ہیں،سب کو چیک کرنا مناسب نہیں،پی ایس ایل کے متعلق فیصلہ کل تک ہو جائے گا،جو بھی فیصلہ ہو گا دیگر اداروں کی مشاورت کے ساتھ ہو گا،آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کل والے واقعےکے بارے میں کوئی تھریٹ الرٹ موجود نہیں،پولیس نے جو قربانی دی وہ رائیگاں نہیں جائے گی